14 جنوری، 2017، 7:25 PM

امریکہ کے نو منتخب صدر کی صدارتی تقریب کی صرف سکیورٹی پر 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے

امریکہ کے نو منتخب صدر کی صدارتی تقریب کی صرف سکیورٹی پر 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب پر صرف سکیورٹی اقدامات کی مد میں 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبارانٹرنیشنل بزنس ٹائم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب پر صرف سکیورٹی اقدامات کی مد میں 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ امریکی سکیورٹی اداروں کے اندازوں کے مطابق ملک کے 45 ویں صدر کے وہائٹ ہاؤس میں داخلے کے موقع پر ہونے والی تقریب میں 8 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ اگرچہ ٹرمپ کی تقریب میں شرکاء کی متوقع تعداد موجودہ صدر باراک اوبامہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد سے نصف سے بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود اس تقریب کی سکیورٹی کے اخراجات سابقہ تقاریب کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے 12 سے زائد سکیورٹی ادارے تقریب کے مقام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، اور اس وقت تک سکیورٹی انتظامات پر رقم 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ رقم آخری روز تک اس سے بھی کہیں زیادہ ہو جائے گی۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی سکیورٹی کے حوالے سے اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات کی ایک وجہ یہ ہے کہ نو منتخب صدر کے وائٹ ہاؤس میں داخلے کے موقع پر امریکہ میں 26 احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہو رہے ہوں گے جن میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 40 ہزار سے زائد لوگ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی مخالفت میں سڑکوں پر ہوں گے۔

News ID 1869714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha